آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں بارش متوقع

Spread the love

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج سے 30 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے، جبکہ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے متعدد شہروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے