اسحاق ڈار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر مسلم لیگ (ن) کینیڈا کا بڑا ردِعمل، قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے صدر سہیل واریچ ، شاکر جاوید (ڈپٹی سیکریٹری)، چوہدری عرفان گوجر (سینئر نائب صدر)، سائمہ حمید، عرفان جٹ، افضل چیمہ، پیر عدنان بودلہ اور دیگر  کی پریس کانفرس

رپورٹ : محبوب علی شیخ 

کینیڈا کے شہر مس از ساگا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے رہنماؤں نےپریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مبینہ منفی مہم اور بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بعض عناصر دانستہ طور پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور قومی اداروں و قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو پاکستان کی ترقی، استحکام اور عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹی معلومات اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے صدر سہیل واریچ نے کہا کہ اسحاق ڈار کو اس معاملے سے جوڑنا اور ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اور منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اسحاق ڈار سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہمات قومی مفاد کے منافی ہیں، اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کے صدر سہیل واریچ کے علاوہ شاکر جاوید (ڈپٹی سیکریٹری)، چوہدری عرفان گوجر (سینئر نائب صدر)، سائمہ حمید، عرفان جٹ، افضل چیمہ، پیر عدنان بودلہ، طاہر نواز اور ہارون ایوبی بھی موجود تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے