بجٹ 2026-27 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (APCC) کا اجلاس یکم جون کو منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو (GDP گروتھ) کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ APCC کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل (NEC) میں پیش کی جائیں گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم کی زیر صدارت متوقع ہے۔
