شو میں بچپن کی غلط تصویر دکھانے پر جویریا مشکل میں آگئیں

Spread the love

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود ایک ٹی وی پروگرام میں غلط تصویر نشر ہونے کے باعث تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔

واقعہ ایک عید اسپیشل شو کے دوران پیش آیا، جس میں مختلف شوبز شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر ان کی پہچان کا ایک سیگمنٹ رکھا گیا تھا۔ اس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم سمیت دیگر فنکاروں کی تصاویر شامل تھیں۔

تاہم ایک تصویر کو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا، جو بعد میں غلط ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق وہ تصویر دراصل ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی تھی۔

متاثرہ فیملی کے مطابق تصویر سوشل میڈیا سے بغیر اجازت لی گئی تھی، جس کے غلط استعمال سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی۔ اہلخانہ نے اس معاملے پر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر ان کی نہیں ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد جویریہ سعود نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تصدیق کے بغیر تصویر استعمال کی، جس پر انہیں افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے