صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات میریان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب پشاور کے کوہاٹ روڈ پر بھی بارودی مواد کا دھماکا ہوا، تاہم پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
