کراچی کے ضلع جنوبی کی سیشن عدالت میں منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شریک ملزمان کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر دلائل پیش کیے گئے۔
گارڈن تھانے میں درج مقدمے کے شریک ملزمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکلوں کا نہ تو انمول عرف پنکی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ منشیات کی خرید و فروخت یا کسی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کی رقوم کی وصولی میں معاونت کرتے رہے ہیں۔
دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شریک ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
