انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، ویڈیو لنک پیشی کی درخواست دائر

Spread the love

منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جیل حکام نے درخواست دائر کی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمہ کو براہِ راست عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں، اس لیے آئندہ سماعت پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔جیل حکام نے اس حوالے سے کورٹ پولیس کا خط بھی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی کو آج دو مختلف مقدمات میں عدالت کے روبرو پیش کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے باعث اسے جیل سے عدالت منتقل نہیں کیا جا سکا۔مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے تمام انتظامات پہلے سے موجود ہیں، لہٰذا عدالت سے آئندہ سماعتوں میں آن لائن پیشی کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے