ہنزہ کو کراچی جیسا بننا ہے یا لاہور جیسا؟ خرم دستگیر کے سوال پر میئر کراچی کا جواب

Spread the love

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جب بھی سیلاب جیسی آفات آتی ہیں تو حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ن لیگی رہنما ہنزہ میں انتخابی مہم کے دوران مختلف شہروں کے موازنہ سے متعلق باتیں کر رہے تھے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ 12 لاکھ گھر متاثرین کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک غریب پرور شہر ہے جہاں ملک بھر سے لوگ روزگار اور بہتر مواقع کے لیے آتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مشکل حالات میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت عوام کے ساتھ موجود رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کھوکھلے دعوؤں کے بجائے عوام دوست اور عملی حکمتِ عملی اپنانا ضروری ہے، اور امید ظاہر کی کہ دیگر علاقے بھی کراچی کی طرح ترقی کریں اور ملک کی خدمت میں کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے