اسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینی قیدیوں سے ریڈ کراس کی ملاقاتیں بحال کرنے کا حکم

Spread the love

اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی ملاقاتوں پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں تک ریڈ کراس کی رسائی روکنا ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، جبکہ حکومت اس پابندی کے لیے کوئی قانونی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی۔

یہ پابندی اکتوبر 2023 کے بعد نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت فلسطینی قیدیوں سے ریڈ کراس کی ملاقاتیں معطل کر دی گئی تھیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلا موقع تھا کہ ریڈ کراس کو قیدیوں تک رسائی سے روکا گیا۔ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تنظیموں نے کہا ہے کہ اب ہزاروں فلسطینی قیدی دوبارہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیلوں میں اپنے دورے جلد بحال کرنے کے لیے اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے