حجاج کرام کو مقدس سرزمین میں محفوظ، معیاری اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے جنید عبدالقادر
20 سال سے زائد کا سفر، 50 ہزار سے زائد حجاج کرام اور مسافروں کی کامیاب خدمت ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ڈائریکٹر یونیورسل برادرز
خصوصی رپورٹ: محبوب علی شیخ
کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ حج و عمرہ آرگنائزر یونیورسل برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، سماجی شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جنید عبدالقادر نے وائس آف کینیڈینز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “حجاج کرام کو مقدس سرزمین میں محفوظ، آرام دہ، باوقار اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارا ادارہ اعتماد، شفافیت اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کا اعتماد حاصل کر چکا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ یونیورسل برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے حج، عمرہ اور سفری خدمات فراہم کر رہی ہے اور اب تک 50,000 سے زائد حجاج کرام اور مسافروں کو کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات مہیا کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی منفرد پرسنل گائیڈنس، گروپ اسکارٹ سروسز، ویزا کنسلٹنسی، ملکی و بین الاقوامی سفری سہولیات، اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی وجہ سے ایک قابلِ اعتماد نام بن چکی ہے۔ بطور کیٹیگری اے حج آپریٹر اور زون 1 منیٰ کیمپ کی سہولت رکھنے والی کمپنی ہر سال حجاج کرام کو محفوظ، آرام دہ اور روحانی طور پر یادگار حج کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔
جنید عبدالقادر نے مزید بتایا کہ یونیورسل برادرز کو وزارتِ مذہبی امور پاکستان، IATA، TAAP، HOAP، DTS، SECP اور KCCI سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں کی باقاعدہ منظوری اور رجسٹریشن حاصل ہے، جو کمپنی کے معیار، شفافیت اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کا مظہر ہے۔
حج 2027 کے حوالے سے اہم معلومات
انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج 2027 کے لیے درخواستیں “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ مختص کوٹے کے تحت درخواست دینے والے عازمین کو قرعہ اندازی کی ضرورت نہیں ہوگی اور ان کی بکنگ کنفرم ہوگی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ:
- حج ویزا کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا۔
- 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
- خواتین محرم کے بغیر بھی حج ادا کر سکیں گی۔
- دنیا کے کسی بھی ملک سے سعودی عرب کے لیے براہِ راست یا بالواسطہ سفر ممکن ہوگا۔
- حج ای ویزا آن لائن جاری کیا جائے گا۔
- سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی ہدایات کے مطابق حج ویزوں کا اجرا 20 شعبان 1448ھ، بمطابق 28 جنوری 2027 سے، رمضان المبارک سے قبل، شروع ہونے کا متوقع ہے۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسل برادرز آئندہ بھی اپنے اعلیٰ معیار، شفاف خدمات اور حجاج کرام کی بہترین رہنمائی کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کامیاب روایات کو مزید مضبوط بنائے گی۔
