وزیراعظم شہباز شریف نے مکالمے اور تنازعات کے پر امن حل کےلیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے سیکریٹری یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران گفتگو مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم کو سراہا اور مؤثر، جامع اور نمائندہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی نظام کو اہم چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا مؤثر کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، یواین میں اصلاحات ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردارکو اجاگر کیا اور تنازعات کے حل اور کشیدگی کی روک تھام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔
