وزیراعظم نے مکالمے، تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے مکالمے اور تنازعات کے پر امن حل کےلیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے سیکریٹری یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران گفتگو مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم کو سراہا اور مؤثر، جامع اور نمائندہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی نظام کو اہم چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا مؤثر کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، یواین میں اصلاحات ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہئیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردارکو اجاگر کیا اور تنازعات کے حل اور کشیدگی کی روک تھام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے