راولپنڈی: 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، بیٹی کو اس کے خالو نے قتل کیا، والدہ

Spread the love

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک نجو میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو سگے خالو نے قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش کا ڈرامہ کر رہا تھا، ملزم کی شناخت ہوچکی ہے جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کی لاش آج صبح اس کے خالو کے گھر سے ملی۔ لڑکی گزشتہ روز دن 2 بجے مدرسے گئی تھی جہاں سے واپس نہیں آئی۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے