سر درد اور مائیگرین دونوں میں سر میں درد ہو سکتا ہے، تاہم یہ دونوں ایک جیسی کیفیت نہیں ہیں۔
عام سر درد ایک علامت ہے، جبکہ مائیگرین اعصابی نظام سے متعلق ایک طبی کیفیت ہے، جس میں بار بار سر درد کے دورے پڑ سکتے ہیں، اس کے ساتھ متلی، قے اور روشنی یا آواز سے حساسیت جیسی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔
عام طور پر تناؤ کی وجہ سے ہونے والا سر درد پورے سر میں دباؤ، کھنچاؤ یا ہلکے درد کی صورت میں محسوس ہو سکتا ہے اور سر کے دونوں جانب بھی ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹرز مطابق مائیگرین میں درد عموماً دھڑکن کی طرح محسوس ہوتا ہے اور اکثر سر کے ایک جانب ہوتا ہے، تاہم بعض افراد کے سر کے دونوں جانب بھی درد ہو سکتا ہے۔
سر کے ایک جانب درد ہونا مائیگرین کی علامت ہو سکتا ہے، لیکن صرف اس بنیاد پر مائیگرین کی تشخیص نہیں کی جا سکتی۔ڈاکٹرز کے مطابق درد کی نوعیت، دورانیے اور اس کے ساتھ ظاہر ہونے والی علامات کو سمجھنے سے عام سر درد اور مائیگرین میں فرق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
