ریفائنڈ چینی کے متبادل کے طور پر آپ کیا استعمال کر سکتے ہیں؟

Spread the love

غذائیت اور طبی ماہرین کے مطابق سفید یا ریفائنڈ چینی جسم کے لیے خالی کیلوریز اور بیماریوں کا سبب بنتی ہے، جبکہ انسان کو توانائی کے لیے جس شے کی ضرورت ہوتی ہے وہ گلوکوز ہے جو قدرتی غذاؤں میں پائی جاتی ہے۔

گلوکوز وہ بنیادی ایندھن ہے جو ہمارے دماغ، خلیات اور عضلات کو فعال رکھتا ہے اور یہ پھلوں، سبزیوں اور اناج سے قدرتی طور پر حاصل ہوتا ہے۔

بازار میں ملنے والی سفید چینی جسم میں شوگر لیول کو اچانک بڑھا دیتی ہے، جس سے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کے امراض کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

چینی کے 4 بہترین اور قدرتی متبادل میں سے ایک شہد ہے جو قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور سوجن کم کرنے والی خصوصیات سے بھرپور متبادل ہے۔

اسی طرح اس میں گڑ بھی شامل ہے جو آئرن اور معدنیات سے مالا مال جو ہاضمے کے نظام کو بھی تقویت دیتا ہے۔

اس میں تیسری کھجور فائبر اور توانائی کا بہترین ذریعہ جو شوگر کی سطح کو اچانک بڑھنے نہیں دیتی جبکہ چوتھی اسٹیویا ہے پودے سے حاصل شدہ ایک قدرتی متبادل جو زیرو کیلوریز کے ساتھ بہترین مٹھاس دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے