امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر عائد نئی پابندیوں کا بڑا حصہ معطل کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر عائد نئی پابندیوں کے خاتمے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ روس پر عائد مخصوص پابندیاں، تجارتی رکاوٹیں اور ڈیوٹیز کے نفاذ کو ختم کیا جا رہا ہے جو کہ لنڈسے او گراہم سینکشننگ روس اینڈ ایران ایکٹ 2026ء کے تحت عائد کی گئی تھیں۔روس پر پابندیوں کے مجوزہ منصوبے کے تحت امریکا کو روس سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء بشمول خام تیل اور گیس پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار دیا جانا تھا۔
