پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ نصب، شہریوں کی شکایات سنی جائیں گی

Spread the love

نئے وفاقی سیکریٹری صحت محمود رائے نے رات گئے اسلام آباد کے پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ نصب کروا دیا۔

پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ میں لائٹنگ اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیا ہے، ٹینٹ میں کرسیاں لگا کر شہریوں کے بیٹھنے اور شکایات سننے کا بھی انتظام ہے۔

وفاقی سیکریٹری صحت محمود رائے روزانہ کیمپ میں پمز کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے۔

سیکریٹری صحت پمز اسپتال میں انتظامی امور اور سہولتوں کا روزانہ جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پمز اسپتال کے سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے