سابق عالمی چیمپئن اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وکیل فریال حسین نے 2023ء میں ایک پوڈکاسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ پر مختلف الزامات عائد کیے تھے، جنہیں باکسر اور ان کی اہلیہ نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا۔اب عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے وکیل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی جواب ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی مؤقف میں سابق عالمی چیمپئن پر اہلیہ کے ساتھ مل کر دھمکیاں دینے کے الزامات بھی شامل ہیں، جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیر مناسب پیغامات ارسال کیے۔مزید رپورٹس کے مطابق وکیل کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ تعلق کی خفیہ ویڈیو بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں فریقین ایک دوسرے کے الزامات کا سامنا کریں گے۔
