بھارت: احمدآباد میں آئی سی سی کی 2 روزہ بورڈ میٹنگ، محسن نقوی کی شرکت کا امکان

Spread the love

بھارتی شہر احمد آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دو روزہ بورڈ میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت چیئرمین جے شاہ کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، افغانستان کرکٹ بورڈ کے میرویس اشرف اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے رچرڈ تھامسن کے آن لائن شرکت کرنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سمیت بین الاقوامی کرکٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا اور متعدد فیصلوں کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے