عرفات منہاس ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بولر عرفات منہاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

21 سالہ عرفات منہاس پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ تاریخ کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 10 اوورز میں 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 200 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پاکستان کو 201 رنز کا ہدف ملا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق ٹیم کی اجتماعی بولنگ پرفارمنس بھی قابلِ تعریف رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کارکردگی کا ریکارڈ فاسٹ بولر ذاکر خان کے پاس تھا، جنہوں نے 1984 میں 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے