سابق شوہر اور ان کے خاندان کے ساتھ آج بھی اچھے تعلقات ہیں: نازلی نصر

Spread the love

پاکستان کی سینئر ٹی وی اداکارہ نازلی نصر نے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر سے تعلقات اور بچوں کی خاطر خاندان کے درمیان قائم رشتوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

نازلی نصر نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ سے شہرت حاصل کی، اداکارہ کو حال ہی میں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’مہرہ‘ میں اپنی اداکاری کے باعث سراہا گیا۔

نازلی نصر نے ایک پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد سابق شوہر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

گزشتہ رشتے پر پچھتاوے سے متعلق سوال کے جواب میں نازلی نصر نے کہا کہ میری شادی 16 سال تک قائم رہی، تاہم میرے الحمدللّٰہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کیونکہ میرے بچے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ بھی میرے تعلقات اچھے ہیں، جبکہ میرے موجودہ شوہر محسن مرزا بھی سابق شوہر کے خاندان سے جڑے ہوئے ہیں۔

نازلی نصر نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کے دوستوں کی طرح ہیں اور جب بھی بچوں کو ضرورت ہو، ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں ہمارے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی وجہ سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی ایک تعلق برقرار رہتا ہے، میں نہیں چاہتی تھی کہ طلاق کا اثر بچوں پر پڑے، اسی لیے میں، حسن، ان کی اہلیہ اور میرے موجودہ شوہر محسن مرزا ہم سب بچوں کی خاطر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے