لاڑکانہ کے علاقے کمال اتاترک ٹاور کے قریب پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے اپنی پسند سے شادی کی تھی جس پر گھر والے ناراض تھے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاڑکانہ: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی و داماد کو قتل کر دیا
