سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا اور کینیڈا کی بحری افواج نے کینیڈا کے مغربی ساحل کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ ان مشقوں میں تقریباً 3ہزار ٹن وزنی آبدوز دو سان آن چان ہو اور 3ہزار ایک سو ٹن وزنی فریگیٹ ڈیجیون کے ساتھ بحری ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ کینیڈا کی جانب سے آبدوز کورنر بروک ، فریگیٹ اوٹاوا اور سی ایچ 148 بحری ہیلی کاپٹروں نے بھی ان مشقوں میں شرکت کی۔جنوبی کوریا کی بحریہ کے مطابق دونوں ممالک نے ان مشقوں کے ذریعے اپنی مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جن میں بحری جہازوں پر حملے کی مشق اور آبدوز شکن جنگی تربیت شامل تھی۔
جنوبی کوریا اور کینیڈا کی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
