ٹام کروز کا اتحادِ عالم کا پیغام، شکیرا، میڈونا، جسٹن بیبر، برنا بوائے اور BTS نے اربوں دل جیت لیے۔
فٹبال، موسیقی اور عالمی ثقافت کا ایسا تاریخی امتزاج جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔
ایک رات، ایک اسٹیج، ورلڈ کپ فائنل نے تفریح کی نئی تاریخ رقم کر دی۔- خصوصی رپورٹ : محبوب علی شیخ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل نے صرف فٹبال کے میدان میں ہی نہیں بلکہ تفریحی دنیا میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں باقاعدہ ہاف ٹائم شو پیش کیا گیا، جس نے امریکی Super Bowl کی روایت کو عالمی فٹبال کے سب سے بڑے اسٹیج پر منتقل کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے تاریخی ہاف ٹائم شو نے دنیا بھر کے شائقین کو حیران کر دیا۔ میڈونا، جسٹن بیبر، بی ٹی ایس، شکیرا، برنا بوائے، کرس مارٹن اور دیگر عالمی فنکاروں نے مختصر مگر یادگار پرفارمنس پیش کی جبکہ ٹام کروز، جینیفر ہڈسن اور رابی ولیمز بھی پری میچ تقریب کا حصہ بنے۔
اس شو کو فیفا کی جانب سے عالمی فٹبال کو موسیقی اور ثقافتی تنوع سے جوڑنے کی ایک نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، اور کھیلوں کے مبصرین کے مطابق یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اس تقریب کا وقت بہت محدود رکھا گیا تھا اور محتاط اندازے کے تحت تقریباً 15 منٹ پر مشتمل اس شاندار شو میں دنیا کے مختلف خطوں کے نامور فنکاروں نے مختصر مگر یادگار پرفارمنس پیش کی، جس کا مقصد کھیل، موسیقی اور ثقافت کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا – تقریب کا آغاز عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکون میڈونا نے اپنے مقبول گیت “Music” سے کیا۔ اس دوران برازیل کے لیجنڈری فٹبالرز رونالڈو اور رونالڈینو بھی اسٹیج پر موجود تھے، جس سے ماضی کے فٹبال سنہری دور کی یاد تازہ ہوگئی۔ ابتدائی منظر پہلے سے ریکارڈ شدہ رولر اسکیٹنگ سیکوئنس پر مشتمل تھا، جس کے بعد میڈونا ایک ڈون بگی پر اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں اور حاضرین کو اپنے مخصوص انداز میں محظوظ کیا۔دنیا کے معروف وینزویلا کے کنڈکٹر گستاوو دودامل نے آرکسٹرا کی قیادت کرتے ہوئے مشہور کھیلوں کی دھن Seven Nation Army پیش کی۔اس پرفارمنس میں The Muppets کے کردار بھی شامل ہوئے، جنہوں نے شو کو خاندانی اور تفریحی رنگ دیا۔
نیوجیرسی گراونڈ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ سےقبل بھی ستاروں کی کہکشاں سجی رہی فائنل سے پہلے منعقدہ اختتامی تقریب بھی کسی بڑے کنسرٹ سے کم نہ تھی۔اس تقریب میں Jennifer Hudson نے امریکی قومی ترانہ براہِ راست پیش کیا۔ Robbie Williams نے اپنا فیفا ترانہ “Desire” گایا۔
Nicole Scherzinger اور Laura Pausini نے ان کا ساتھ دیا۔
Post Malone نے اپنی نئی تخلیق Chrome Heartbreaker اور مقبول گیت Sunflower پیش کیا۔ مشہور اسٹریمر IShowSpeed نے ورلڈ کپ تھیم سانگ Champions پیش کیا جبکہ ہالی ووڈ اسٹار Tom Cruise نے مختصر مگر متاثرکن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف دو ٹیمیں باقی ہیں، اسپین اور ارجنٹینا، لیکن اصل کامیابی اس ٹورنامنٹ کی ہے جس نے پوری دنیا کو ایک جگہ اکٹھا کردیا۔ان کے اس پیغام کو حاضرین نے گراونڈ میں جبکہ دنیا بھر میں بھرپور داد دی۔
جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ ( K-POP )گروپ BTS نے سرخ اور سیاہ ملبوسات میں میدان میں داخل ہو کر اپنا سپر ہٹ گانا “Dynamite” پیش کیا۔ ان کی مختصر مگر پُرجوش پرفارمنس نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ جبکہ جسٹن بیبر کا پرسکون انداز سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اداکار Jason Sudeikis اور Brendan Hunt نے اپنے مشہور کردار Ted Lasso کے انداز میں جسٹن بیبر کا تعارف کروایا۔
بعد ازاں Justin Bieber نے اکوسٹک گٹار کے ساتھ نسبتاً نرم انداز میں “Everything Hallelujah” پیش کیا، جس نے شو کے ماحول کو ایک منفرد رنگ دیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ کئی عرصے سے اپنی جادوئی آواز کی عالمی شہرت یافتہ کولمبیا کی سپر اسٹار شاکیرا اور نائجیریا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار Burna Boy نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ “Dai Dai” پیش کیا، جو اس ٹورنامنٹ کے تمام 104 میچوں سے قبل بجایا جاتا رہا۔ شکیرا رنگا رنگ لباس میں بچوں اور رقاصوں کے ہمراہ اسٹیج پر آئیں جبکہ برنا بوائے نے اپنی مخصوص افروبیٹس موسیقی سے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ شکیرا اس سے قبل بھی 2010 فیفا ورلڈ کپ کا تاریخی نغمہ “Waka Waka (This Time for Africa)” گا چکی ہیں، جو آج بھی ورلڈ کپ کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔شاکیرا نے گوبل سٹیزن فاونڈیشن کے بچوں کو تعلیم کی روشنی فراہم کرنے کے لیے شاندار انداز میں ہاف ٹائم شو کے اختتام پر PS22 Chorus کے اسکولی بچوں کے ہمراہ دل موہ لینے والی اجتماعی پرفارمنس پیش کی۔ ان کے ساتھ Chris Martin (Coldplay)، شکیرا، آرکسٹرا اور Sesame Street کے مشہور کردار Kermit، Miss Piggy، Cookie Monster سمیت کئی کردار اسٹیج پر موجود تھے، جس سے شو ایک عالمی فیملی فیسٹیول کا منظر پیش کرنے لگا۔مجموعی طور پر یہ شو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
