روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے، 4 افراد ہلاک

Spread the love

یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گرد و نواح پر روسی فضائی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق کیف میں میزائل اور ڈرون حملوں میں رہائشی عمارت اور کاروباری مرکز کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب روس کے سمارا ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے سے شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

روسی حکام کے مطابق روس کے اوسٹ لوگا بندرگاہی علاقے میں بھی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے