سندھ: ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

Spread the love

سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات کے لیے یہ ماہانہ مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 115 بچوں کی ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر انہیں اے ٹی ایم جاری کر دیے گئے۔

حکام کے مطابق کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 بچے رجسٹرڈ ہیں جب کہ لانڈھی اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 27 بچے رجسٹرڈ ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد کب تک ملتی رہے گی، یہ واضح نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے