شائے ہوپ کا بھارت کیخلاف مین آف دی میچ ایوارڈز لینے پر دلچسپ تبصرہ

Spread the love

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

شائے ہوپ ان دنوں دورۂ بھارت میں وائٹ بال سیریز کے دوران غیر معمولی فارم میں ہیں، وہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 2 سنچریوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی 2 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز میں 3 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔شائے ہوپ نے کہا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایوارڈز کچھ بھاری ہیں، ہمیں سامان کے وزن کا خیال رکھنا پڑے گا، میرا خیال ہے کہ وطن واپس جاتے ہوئے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے