پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بناسکی، یوں پاکستان نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے، 7 چھکے شامل تھے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے، 4 چوکے، 5 چھکے لگائے، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
