پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2507 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 52 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 50 ہزار 284 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 52 ہزار 545 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 279 روپے 26 پیسے پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے