پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں رد و بدل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 10 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرح 102.17 روپے سے کم ہو کر 91.34 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 58 روپے سے بڑھ کر 68.93 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
