ملکی تجارتی خسارے میں 23 فیصد اضافہ، 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

Spread the love

ادارہ شماریات پاکستان نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں نمایاں اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک کے دوران تجارتی خسارہ 23 فیصد بڑھ کر 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 22.67 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں برآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی برآمدات 22.73 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ 24.72 ارب ڈالر تھیں۔ دوسری جانب درآمدات میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 50.54 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

صرف مارچ 2026 کے دوران بھی برآمدات میں 14.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 2.26 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات 4.99 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اس ماہ تجارتی خسارہ 2.73 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر فروری کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 9.36 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے