امریکی ماہرِ جنوبی ایشیا Michael Kugelman نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ناقدین اور شکوک و شبہات رکھنے والوں کو غلط ثابت کیا اور یہ تاثر زائل کیا کہ وہ پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کے معاملات کو مؤثر انداز میں نہیں سنبھال سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے ایران میں ممکنہ تباہ کن صورتحال کو ٹالنے میں مدد ملی۔
یاد رہے کہ Donald Trump نے وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔
