پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچ کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ون ڈے کرکٹ میں 1000 سے زائد میچز کھیل چکی ہیں۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پاکستان کے ون ڈے کیریئر کا 1000واں میچ ہے۔

پاکستان کے گزشتہ 999 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم نے 527 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 442 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح 9 میچز برابر رہے جبکہ 12 میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ میں تاحال 400 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔ قومی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 399 رنز جبکہ کم ترین اسکور 43 رنز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے