’ہماری فیملی مزید بڑی ہو رہی ہے‘، سدھارتھ اور کیارا کا دوسرے بچے کی آمد کا اعلان

Spread the love

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کر کے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک خوبصورت اور پُرخلوص تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے زندگی کے اس نئے اور خوبصورت مرحلے کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں کی یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی، جس پر عالیہ بھٹ، کرن جوہر، اور کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس میں محبت اور مبارکباد کے پیغامات کی برسات کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے