پاکستان دوسرے ٹی20 میں بھی کامیاب، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل

Spread the love

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بناسکی،  یوں پاکستان نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے، 7 چھکے شامل تھے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے، 4 چوکے، 5 چھکے لگائے، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے