مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک ہو گئے

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک ہو گئے۔

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔

اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے