حکومت نے محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کردی

Spread the love

حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کر دی۔

حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ممکن ہے، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور مقام پر اصرار قابلِ قبول نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے