میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، ہم میچ نہیں جیت سکے: ہیری بروک

Spread the love

انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے۔ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔ سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔ لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے