کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی عالمی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا ہے۔ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ دنیا میں شہری حقوق کی تحریکوں کی تاریخ میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد کو نمایاں مقام حاصل ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ان کی کوششیں تاریخ کا اہم باب ہیں۔
پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف خطوں میں خواتین نے بھی انسانی حقوق اور سماجی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا، جن میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت متعدد نام شامل ہیں۔یہ شخصیات انسانی وقار، انصاف اور بہتر معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں۔
