کینیڈا کے ڈیجیٹل نومیڈز’ ویزا کے لیے قوانین انتہائی سخت، نئی شرط عائد

Spread the love

کینیڈا نے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا قوانین مزید سخت کر دیے

کینیڈا نے ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے ویزا اور انٹری قوانین میں نمایاں سختی کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق امیگریشن افسران کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ درخواست دہندہ یہ ثابت کرے کہ اس کی تمام آمدنی کینیڈا کے باہر کسی ملک یا کمپنی سے حاصل ہو رہی ہے۔نئی پالیسی کے تحت داخلے کے وقت یہ بھی واضح کرنا ہوگا کہ امیدوار کسی غیر ملکی کمپنی کا ملازم ہے یا اس کے تمام کلائنٹس بیرونِ ملک ہیں، جبکہ کینیڈا کی کسی مقامی کمپنی یا مالی نظام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل ڈیجیٹل نومیڈز کو عام وزٹر ویزا پر بغیر اضافی شرائط کے 6 ماہ تک کینیڈا میں رہ کر ریموٹ کام کرنے کی اجازت تھی، تاہم اب قواعد سخت کر دیے گئے ہیں۔نئی گائیڈ لائنز میں یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار کو اپنے اخراجات برداشت کرنے کی مکمل صلاحیت، صاف کریمنل ریکارڈ، اور ویزا مدت ختم ہونے پر واپسی کا واضح ارادہ ثابت کرنا ہوگا۔ فیملی کے ساتھ سفر کی صورت میں ہر فرد کو الگ ویزا درخواست دینا لازمی ہوگا۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی لیبر مارکیٹ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ڈیجیٹل نومیڈز کے ذریعے مقامی ملازمتوں پر اثر نہ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے