بھارت کی نامور اولمپک باکسر اور 6 بار کی عالمی چیمپئن میری کوم اور ان کے سابق شوہر آنلر کوم کے درمیان مالی و ذاتی تنازع اب عدالت پہنچ گیا۔ جہاں آنلر نے اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف مجرمانہ بدنامی کا مقدمہ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیس بھارتی قوانین کے تحت بدنامی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کی اگلی سماعت 19 نومبر 2026ء کو مقرر کی گئی ہے۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی باکسر کو 2 سال قید یا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
آنلر کوم نے موقف اختیار کیا کہ میرا کیس بہت مضبوط ہے اور مجھے بھارتی عدالتی نظام پر پورا اعتماد ہے، معاملے کے زیرِ سماعت ہونے کی وجہ سے مزید تبصرہ نہیں کر سکتا۔
میری کوم نے اس سے قبل آنلر پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے نام پر قرضے لیے گئے، جائیدادیں رہن رکھی گئیں اور رقم ان کی بغیر اجازت ٹرانسفر کی گئی۔
