ایرانی فوج کی تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نئی وارننگ

Spread the love

ایران کی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کے دوران مقررہ روٹ اور ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔ایرانی فوج کے مطابق آبنائے ہُرمُز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے اور تمام تجارتی جہازوں کو عبور کے لیے پیشگی اجازت اور طے شدہ راستوں پر عمل کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز نہ صرف اپنے لیے بلکہ دیگر بحری ٹریفک کے لیے بھی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔دوسری جانب رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد تجارتی اور آئل ٹینکر جہازوں نے آبنائے ہُرمُز کو عبور کیا ہے، جن میں تیل بردار اور کنٹینر شپ شامل تھے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان جہازوں کی نقل و حرکت ایرانی بحریہ کے تعاون سے ممکن بنائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے