اسرائیل کا جنوبی غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

Spread the love

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے ایک اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ابو کریم حماس کی نخبہ (Nukhba) فورس کے ایک سیل کے کمانڈر تھے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل کے علاقے کیسوفیم (Kisufim) میں ہونے والے حملے میں شامل تھے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ جنوبی غزہ میں کیے گئے ایک حملے میں ابو کریم کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حماس کا ایک اور رکن بھی مارا گیا جو تنظیم میں کمیونیکیشنز آپریٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

تاہم حماس کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے