بھارتی شہریوں کے امریکی عارضی ملازمت کے ویزے میں فراڈ کے ریکارڈ

Spread the love

امریکا میں عارضی ملازمت کا ایچ ون بی ویزا لینے میں بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کر دیے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق 2015ء سے اب تک 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا پراسس کیے گئے، جن میں 70 فیصد بھارتی شہریوں کے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے ویزا کی درخواست دینے والے 80 سے 90 فیصد افراد یا تو جعلی دستاویز کے حامل تھے یا اس ملازمت کے لیے اہل ہی نہیں تھے۔انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں کئی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہیں، ایک یونیورسٹی ایسی بھی ہے جس نے کم سے کم 36 ہزار جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں۔ایچ ون بی ویزا ایسے غیرملکیوں کو دیا جاتا ہے جنہیں امریکی کمپنیاں مخصوص شعبوں میں عارضی طور پر اپنے پاس ملازمت دینا چاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے