2,500 سے زائد قیمتی اشیا برآمد مالکان کی تلاش شروع
Project Compass کے تحت 3 افراد گرفتار، 150 الزامات عائد — پولیس نے زیورات، سونا، نقدی، گھڑیاں اور قیمتی دھاتوں کی تصاویر آن لائن جاری کردیں
رپورٹ: محبوب علی شیخ
ٹورنٹو: گریٹر ٹورنٹو ایریا میں اعلیٰ درجے کے کونڈومینیمز اور رہائشی یونٹس میں ہونے والی مبینہ منظم چوریوں کے خلاف Toronto Police Service کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ Project Compass کے تحت پولیس نے 2,500 سے زائد مشتبہ چوری شدہ اشیا برآمد کی ہیں، جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ تقریباً 10 لاکھ سے 15 لاکھ کینیڈین ڈالر لگایا گیا ہے۔
برآمد ہونے والی اشیا میں سونا، زیورات، قیمتی گھڑیاں، نقد رقم، سکے، قیمتی دھاتیں اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 150 الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید متاثرین اور ممکنہ الزامات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق Project Compass کا آغاز ستمبر 2025 میں ہوا، جب 14 Division کی Major Crime Unit نے رہائشی break-and-enter واقعات کا ایک ایسا سلسلہ شناخت کیا جس میں مبینہ طور پر ایسے کونڈو یونٹس کو نشانہ بنایا جا رہا تھا جہاں نقد رقم، سونا، زیورات، سکے اور دیگر قیمتی اشیا موجود ہونے کا امکان تھا۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے متعدد واقعات کو آپس میں جوڑا اور تفتیش کا دائرہ ٹورنٹو سے بڑھا کر York Region اور GTA تک پھیلایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ چوریوں میں 30 سے زائد رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور مجموعی نقصان 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ بتایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر construction workers کا روپ دھار کر رہائشی عمارتوں میں داخل ہونے اور دن کے اوقات میں کونڈو یونٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیس نے جن الزامات کا اعلان کیا ہے ان میں مبینہ conspiracy، disguise with intent، break and enter، possession of proceeds of crime اور break-in instruments رکھنے سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔ چونکہ معاملہ عدالت کے سامنے ہے، ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے۔
اس کارروائی کا سب سے اہم اور متاثرین کے لیے امید افزا پہلو یہ ہے کہ پولیس نے برآمد شدہ اشیا کو ان کے حقیقی مالکان تک واپس پہنچانے کے لیے ایک خصوصی Project Compass recovered-property portal قائم کیا ہے۔
اس آن لائن پلیٹ فارم پر برآمد شدہ اشیا کی تصاویر مختلف categories میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اگر کسی شخص کو لگتا ہے کہ تصویر میں موجود کوئی چیز اس کی چوری شدہ ملکیت ہے تو وہ ownership claim جمع کرا سکتا ہے۔ پولیس claim موصول ہونے کے بعد درخواست گزار سے رابطہ کرکے ملکیت کی تصدیق اور مزید معلومات حاصل کرے گی۔
پولیس نے اس تحقیقات کے انسانی پہلو پر بھی زور دیا ہے۔ گھر میں چوری صرف مالی نقصان نہیں بلکہ متاثرہ خاندان کے احساسِ تحفظ کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔
کسی خاندان کی نسلوں سے محفوظ انگوٹھی، والدین کی دی ہوئی گھڑی، خاندانی زیور یا کوئی قیمتی سکہ اپنی مالی قیمت سے کہیں زیادہ جذباتی اہمیت رکھ سکتا ہے۔
اسی لیے Project Compass میں پولیس کی کوشش صرف ملزمان تک پہنچنے تک محدود نہیں بلکہ برآمد شدہ اشیا کو ان کے اصل مالکان تک واپس پہنچانا بھی اہم مقصد ہے۔
اگر گزشتہ عرصے میں Toronto یا GTA میں آپ کے گھر یا condo میں break-and-enter ہوا تھا اور سونا، زیورات، گھڑیاں، سکے، نقدی یا قیمتی اشیا چوری ہوئی تھیں تو Project Compass کی recovered-property website پر موجود تصاویر ضرور دیکھیں۔
اگر کوئی چیز آپ کو اپنی معلوم ہو تو ملکیت کا claim جمع کرانے سے پہلے اور بعد میں دستیاب ثبوت محفوظ رکھیں، مثلاً:
- خریداری کی رسید
- پرانی تصاویر
- Serial Number
- Insurance records
- منفرد شناختی نشان یا خصوصیات
- دیگر ملکیتی دستاویزات
صرف کسی چیز کو تصویر میں پہچان لینا ملکیت کا حتمی ثبوت نہیں ہوتا؛ پولیس دعوے کی باقاعدہ جانچ کرے گی۔
Toronto Police کے مطابق Project Compass کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید متاثرین کی شناخت ہونے کے ساتھ مزید الزامات عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے اس تحقیقات میں York Regional Police اور Ontario Provincial Police کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
اگر کسی شخص کے پاس اس کیس سے متعلق معلومات ہیں تو پولیس نے 416-808-1400 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اگر آپ کا Toronto یا GTA میں condo/home break-in ہوا تھا، تو Project Compass کی recovered-property تصاویر ضرور چیک کریں۔ ممکن ہے برسوں سے گم یا چوری شدہ آپ کی کوئی قیمتی چیز اب پولیس کے قبضے میں موجود ہو۔
اس خبر کو ضرور شیئر کریں آپ کا ایک Share کسی خاندان کی قیمتی یادگار اسے واپس دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔
اگر آپ معیاری، معتبر اور ذمہ دار اردو صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم ہر اہم لمحے میں آپ کو باخبر رکھتے رہیں، تو ہماری حوصلہ افزائی کے لیے براہِ کرم ہماری وائس آف کینیڈینز ویب سائیڈ ، یوٹیوب چینل ، فیس بک ، انسٹا گرام ، ٹک ٹاک ، ایکس کو سبسکرائب کر کے اپنی محبت کا اظہار فرمائیں
رپورٹ: محبوب علی شیخ
Voice Of Canadians (VOC)
WWW.VOICEOFCANADIANS.COM
