عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا تھا اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سخت معاشی حالات کے باوجود عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے