پاکستانی نژاد کینیڈین، کمیونٹی رہنما، ممتاز سماجی شخصیت خالد عثمان وفات پاگئے 

Spread the love

پاکستانی نژاد کینیڈین، کمیونٹی رہنما، ممتاز سماجی شخصیت خالد عثمان وفات پاگئے ، ہر مذہب اور  عقیدے سے وابستہ ہزاروں افراد کی نمازہ جنازہ میں شرکت ، مارکھم سمیت پورے GTA میں سوگ کی فضا قائم ، مارکھم سٹی ہال میں ان کے احترام اور خدمات کے اعتراف میں کینیڈا اور مارکھم کا قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا

رپورٹ -محبوب علی شیخ 

کینیڈا کے شہر مارکھم  میں گزشتہ چالیس سال سے زائد کمیونٹی رہنما ، ہر دلعزیز فلاحی وسماجی شخصیت خالد عثمان  وفات پاگئے انکے انتقال کی خبر نے نہ صرف پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں بلکہ مختلف مذاہب اور عقائد سمیت ثقافتی اور سماجی حلقوں کو بھی غمزدہ کر دیا۔ مارکھم سٹی ہال میں ان کے احترام اور خدمات کے اعتراف میں کینیڈا اور مارکھم سٹی کا قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا، جو کسی شخصیت کی عوامی خدمات اور معاشرے پر گہرے اثرات کا غیر معمولی اعتراف سمجھا جاتا ہے۔یہ اقدام ان کی کئی دہائیوں پر محیط کمیونٹی خدمات اور عوامی نمائندگی کا ایک رسمی اعتراف بھی ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی رہنما مرحوم خالد عثمان ایک معروف چارٹراکاونٹنٹ تھے جبکہ بطور مارکھم کے کونسلر بھی کئئ سال اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے ابتدائی اور مؤثر رہنماؤں میں مرحوم خالد عثمان کا شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے ایک ایسے دور میں کمیونٹی کی نمائندگی کی جب تارکین وطن کے لیے سیاسی اور سماجی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع نسبتاً محدود تھے۔ خالد عثمان نے اپنی محنت، وژن اور عوامی خدمت کے جذبے کے ذریعے نئی نسل کے پاکستانی کینیڈین شہریوں کے لیے کامیابی اور سیاسی شمولیت کی راہیں ہموار کیں ، 

مرحوم خالد عثمان ایک نڈر اور بے باک شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ بلا خوف وخطر حق کی خاطر اپنی بات سب کے سامنے کردیتے تھے

مرحوم خالد عثمان کئی سالوں سے پاکستان اور کینیڈا کے مابین ایک پل کا کردار ادا کررہے تھے پاکستان کے خیراتی اداروں سمیت کینیڈا اور پاکستان کے اسپتالوں ،  تعلیمی اداروں  کے لئے انکی خدمات قابل تحسین تھیں جبکہ  ترکئ ، پاکستان اور دیگر ممالک میں ہونے والی قدرتی آفات ، فلسطین اور دیگر ممالک کے لیے امدادی کاموں کے باعث پاکستاُن کے اعلی اعزازات ستارہ امتیاز ، کینیڈا کے متعدد اداروں سے انکی خدمات پر تمغے اور اعلی ترین اعزازات انکی بے لوث خدمات کا اعتراف ہیُں ۔ خالد عثمان گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصے سے  کینیڈا میں متعدد اداروں کے لیے اپُنی خدمات انجام دیتے رہے بطور مارکھم کے وارڈ 7 کے کونسلر کے طور پر کئی برس تک خدمات انجام دیں، انہوں نے تعلیم ، صحت ، کمیونٹی ہم آہنگی، شہری سہولیات اور مختلف نسلی و ثقافتی گروپوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں متعدد ایسے منصوبے سامنے آئے جن کا مقصد کمیونٹی کی بہتری اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں اضافہ تھا۔

مرحوم خالد عثمان کی وفات میں مختلف مذہب اور عقیدے سے وابستہ ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ پیغام واضح ہوگیا کہ 

دنیا میں انسان کے نام سے زیادہ اسکے کام ، بلا رنگ ونسل عوامی خدمت، دیانت داری اور تمام کمیونٹی کے لیے مسلسل جدوجہد انسان کے دلوں میں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے