جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانا کے قریب کڑیکوٹ بازار کے نزدیک پیش آیا۔ واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
