ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

Spread the love

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت میں نمایاں ردوبدل سامنے آیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے مہینے کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو استعمال کا 11.8 کلوگرام سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے