اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا مذموم منصوبہ

Spread the love

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ تھا اس لیے فلسطینیوں کی جلاوطنی کا منصوبہ منجمد کیا لیکن معاملہ اسرائیلی ایجنڈے میں بدستور شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رضامند ممالک نے فلسطینیوں کی آبادکاری امریکی مدد سے مشروط کی ہے، امریکا فلسطینیوں کی نقل مکانی میں مدد ضرور کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے